انجمن بزم محمود و سالم طلبہ مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال مانڈرجھارکھنڈ کا سالانہ اختتامی اجلاس اختتام پذیر
تاریخ ۹/ فروری ۵ ۲۰۲، بمطابق ۹/ شعبان المعظم ۱۳۴۶ ه دن اتوار بعد نماز مغرب مدرسہ اسلامیہ محمودیہ کا عظیم الشان اجلاس و تعلیمی مظاہرہ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالجلیل قاسمی ندوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کی سر پرستی طلبہ محمودیہ نے بہت ہی دلچسپ مکالمے، اردو تقاریر، انگریزی تقاریر پیش کیے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری مجلس علماء جھارکھنڈ حضرت مفتی محمد طلحہ ندوی صاحب اور حضرت قاری صہیب احمد صاحب مدرس مدرسہ عالیہ اور جناب محمد طارق عزیز ہائی کورٹ جھارکھنڈ اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی نیز بحیثیت حکم محترم مولانا مظہر الحق ندوی و مولانا ابو سفیان ندوی و مولانا و مفتی دلشاد صاحبان نے لطف اندوز کیا۔اس کے ساتھ ہی دعائیہ کلمات سے مجلس کا اختتام ہوا ،
اس پروگرام میں مدرسہ کے اساتذہ کرام
جناب حافظ اصغر صاحب ،
محمد طہ مسعودصاحب مظاھری مولانا رفیع الدین صاحب مظاہری ، مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی
مولانا علی حسین صاحب ندوی مولانا جاوید صاحب مظاہری ،
مفتی شاہد صاحب رشیدی
حافظ شفیق صاحب مسعودی ،
انکے علاوہ مہمان کرام اورعلاقےکے اکثر علماء کرام تشریف فرماں تھے